ہماری ضمانتیں
بطور لائسنس یافتہ اور ضابطہ کار بروکر، Olymptrade اعلی ترین معیار کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے صارفین انشورنس ڈپازٹ کرنے کے لیے، جامع معاونت اور تمام امور کے فوری حل کے حقدار ہیں۔
مالیاتی ڈیلر کا لائسنس
بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (FinaCom) کے بارے میں
بین الاقوامی مالیاتی کمیشن ایک متبادل تنازعات کے حل کا مرکز ہے جو انفرادی ٹریڈرزکے مفادات کے تحفظ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ شفافیت، سالمیت، اور صارف کی تعلیم کو فروغ دیتا ہے۔
FinaCom کی حامل ممبر شپ ان کمپنیوں کے لیے مختص شدہ اعزاز ہے جو ان اصولوں کی سختی اور استقامت سے پیروی کرتی ہیں۔ Olymptrade نے 22 فروی 2016 کو کمیشن میں شمولیت کی۔
وانواتو میں مالیاتی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے بارے میں
وانواتو میں مالیاتی مارکیٹس ایسوسی ایشن وانواتو فنانشل ڈیلر لائسنس ہولڈرز کے لیے ایک خود مختار ادارہ ہے۔
قانونی مدد
Olymptrade صارفین بروکر کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعہ کی صورت میں مفت قانونی مدد کے حقدار ہیں۔
زر تلافی
اگر بروکر کی جانب سے کوئی غلطی ثابت ہوئی، تو ٹریڈر 20,000€ تک زر تلافی وصول کرنے کا اہل ہوگا۔
قابلِ تصدیق نرخ بتانا
Olymptrade پلیٹ فارم پر درج شدہ مارکیٹ کی تمام قیمتیں فریق ثالث کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔ ڈیٹا تک کسی بھی وقت رسائی حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ ٹریڈر یقینی بنا سکیں کہ وہ بہترین تجارتی تعمیل حاصل کر رہے ہیں۔

روابط:
مالیاتی کمیشن
[email protected]Olymptrade
[email protected]FinaCom سے کیسے رابطہ کریں
سب سے پہلے آپ کو ہیلپ سیکشن میں جانا چاہیے، ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے لائیو چیٹ یا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں اور اپنی صورتحال تفصیل سے بیان کریں۔ ہماری سپورٹ ٹیم مسئلہ حل کرنے میں آپ کی مدد کر سکے گی، اور اگر اس کو آگے بھیجنے کی ضرورت ہو تو وہ آپ کی شکایت کو ہماری داخلی شکایات کے حل کرنے کے طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اگر آپ کا مسئلہ 35 دنوں کے اندر حل نہیں ہوتا یا ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم اسے آگے نہیں بڑھاتی، تو آپ ہماری کسٹمر سروس ایگزیکٹو ٹیم سے اس ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں جو ہمارے سپورٹ ایجنٹس آپ کو فراہم کریں گے، اور وہ آپ کے پیغام موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
اگر آپ کی شکایت کسٹمر سروس ایگزیکٹو ٹیم کے ذریعے حل نہ ہو، تو آپ کو معلومات دی جائیں گی کہ آپ اپنی شکایت کس طرح ہمارے کلیمز ڈپارٹمنٹ کو جمع کرا سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہوگی اور آپ کو کسٹمر سروس ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سے ای میل کے ذریعے موصول ہونے والا شکایت کا حوالہ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ وہ آپ کے کیس کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور مسئلے کو منصفانہ اور احتیاط کے ساتھ حل کرنے کے لیے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اگر آپ نے ہماری داخلی شکایت حل کرنے کے طریقہ کار کے یہ اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور ہمارے ماہرین کی پیش کردہ حل سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، یا مسئلہ حل نہیں ہوا، تو آپ کو واقعے کے وقوع پذیر ہونے کے 45 دنوں کے اندر فنانشل کمیشن کے پاس رسمی شکایت درج کروانے کا حق حاصل ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، پہلے مالیاتی کمیشن کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں، اور پھر آپ اپیل دائر کر سکتے ہیں یہاں۔
براہِ کرم مسئلے کی وضاحت کریں اور ہم اسے حل کرنے کے لیے اپنے پوری کوشش کریں گے۔