واپس جائیں

ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کی پالیسی۔ حصہ 1

01.02.2017 سے مؤثر ہے
01.12.2023 کو اپ ڈیٹ کیا گیا

1. عمومی دفعات

1.1. یہ ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشن پالیسی (یہاں اور اس کے بعد بطور "پالیسی" حوالہ دیا جائے گا) ان طریقہ کاروں اور ضوابط کا تعین کرتی ہے جن کے تحت کمپنی کلائنٹس کے ساتھ ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کرتی ہے۔
1.2. پالیسی، ٹریڈز کرنے اور بند کرنے کے لیے آرڈرز کی پروسیسنگ اور انہیں آگے بڑھانے کا طریقہ کار بیان کرتی ہے۔
1.3. کمپنی مکمل طور پر پالیسی کے مطابق ٹریڈنگ کی کارروائیاں انجام دیتی ہے۔
1.4. کلائنٹ تسلیم کرتے ہیں کہ نرخ-فیڈ کے متعلق معلومات کا بااعتماد ذریعہ صرف کمپنی کا سرور ہے۔ مزید برآں، کمپنی کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی معقول صوابدید پر، کمپنی کے سرور پر نرخ فیڈ کو ترتیب دینے کے لیے معلومات کے ذرائع، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں، ٹریڈ کردہ تبادلے، کاؤنٹر پر، اور دیگر معلومات کے ذرائع استعمال کرے۔ کمپنی کے سرور پر قیمت کی فیڈ سے متعلق ایسی معلومات جو قیمت کی فیڈ کی معلومات سے مختلف ہو وہ ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کی منسوخی، معطلی یا اسے دہرائے جانے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم نہیں کرتی۔ قیمت کی فیڈ کو مدنظر رکھتے ٹریڈنگ ٹرمینل پر موجود قیمتیں معلومات کے بااعتماد ذریعے کا کام انجام نہیں دے سکتیں کیونکہ اکثرو بیشتر کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے مابین کنکشن غیر مستحکم ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ قیمت کی فیڈ سے کچھ قیمتیں ٹریڈنگ ٹرمینل پر ڈسپلے نہ کی گئی ہوں۔ ٹریڈنگ ٹرمینل پر ڈسپلے کردہ گرافس علامتی نشانات ہوتے ہیں۔ کمپنی اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ کلائنٹ کی کسی خاص درخواست یا آرڈر کو مکمل کرتے وقت ٹریڈ، ٹریڈنگ ٹرمینل پر گرافس میں دکھائی گئی قیمتوں کے مطابق کی جائے گی۔ ٹریڈنگ ٹرمینل پر درج کردہ کسی اثاثہ کی قیمت مندرجہ ذیل طریقے سے شمار کی جاتی ہے: (مانگی گئی+لگائی گئی)/2۔
1.5. اگر کلائنٹ کا آرڈر آگے بڑھانے کے لیے مارکیٹ کے علاوہ کوئی قیمت استعمال ہوتی ہے، جہاں "نان مارکیٹ قیمت" ٹریڈنگ ٹرمینل میں قیمت کو ظاہر کرتی ہے جو کلائنٹ کے آرڈر پر عمل درآمد کرتے وقت مارکیٹ کی قیمت سے نہیں ملتی، تو کمپنی ایسی ٹرانزیکشن کا مالیاتی نتیجہ منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
1.6. کلائنٹ کے پاس صرف کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کو خرچ کر کے ٹریڈز کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔
1.6.1. اگر فنڈز کی دستیاب رقم ٹریڈ کرنے کے لیے کافی ہو، تو ٹریڈ ہو جائے گی۔
1.6.2. اگر فنڈز کی دستیاب رقم ٹریڈ کرنے کے لیے ناکافی ہو، تو ٹریڈ نہیں ہو گی۔
1.7. کلائنٹ کے ٹریڈ کرنے یا وقت سے پہلے ٹریڈ کو بند کرنے کے آرڈر کو مکمل ہی تصور کیا جاتا ہے، اور کمپنی کے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ اسی طرح ظاہر ہوتے ہیں کہ ٹریڈ کی گئی، یا بند کی گئی۔ ہر ٹریڈ کو کمپنی کی جانب سے بنائے گئے قوانین کے مطابق ایک شناختی کوڈ تفویض کیا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا آرڈرز جب کمپنی کو وصول ہوتے ہیں تو متعلقہ آرڈرز پر کمپنی کے سرور پر دی گئی حالیہ ترین قیمتوں کے مطابق عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
1.8. ٹریڈز کرتے وقت، کلائنٹ کو مندرجہ ذیل سے ممنوع کیا جاتا ہے:
1.8.1. کمپنی کی سروسز اور/یا سافٹ ویئر کو کسی غیر قانونی یا جعل سازی کی سرگرمی میں استعمال کرنا، یا کلائنٹ کے مقام کے ملک کی قانونی سازی کے مطابق کسی قسم کی غیر قانونی یا جعلی ٹرانزیکشن کرنا (بشمول منی لانڈرنگ)۔
1.8.2. کمپنی کے دیگر کلائنٹس کے ساتھ مل کر ایسی کارروائیاں انجام دینا جن کا مقصد کمپنی کو نقصان (نقصانات) پہنچانا ہو، اور ایسی کارروائیوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے ساتھ ٹریڈز (ٹرانزیکشنز) کی غرض سے دیگر غیر منصفانہ اور غیر ایماندارانہ طریقے اور ذرائع استعمال کرنا۔
1.9. کمپنی مندرجہ ذیل ٹریڈنگ کی صورتحال سے متعلق کلائنٹ پر کسی بھی وقت مندرجہ ذیل پابندیاں لگانے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
1.9.1. ہر اثاثہ کے لیے ٹریڈ کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رقم کی حد۔
1.9.2. کلائنٹ کی جانب سے کی گئی ٹریڈز کی کل تعداد/کل ٹریڈ کی رقم اور/یا کمپنی کی جانب سے کسی خاص اثاثہ سے متعلق طے شدہ دورانیے (وقت کا دورانیہ کمپنی کی جانب سے سیٹ ہوتا ہے) میں کلائنٹ کی جانب سے کی گئی ٹریڈز کی تعداد/ٹریڈ کی کل رقم کی حد۔
1.9.3. مجموعی طور پر اور ہر اثاثہ کے لیے الگ الگ، کلائنٹ کی جانب سے ایک ساتھ کی گئی ٹریڈز کی کُل ٹریڈ کی رقم کی حد۔
1.9.4. کمپنی کی معقول صوابدید پر ٹریڈنگ کی صورتحال کی دیگر پابندیاں۔

2. پیغام رسانی

2.1. درخواستوں، تصدیقات، رپورٹس، اور مزید کے لیے، کلائنٹ اور کمپنی بذریعہ پیغام رسانی باہم متعامل ہوں گے۔ کمپنی اور کلائنٹ کے مابین رابطہ، بشمول کلائنٹ کی جانب سے پیغامات آنا، کلائنٹ کو پیغامات بھیجنا اور پہنچانا، یہ سب خصوصی طور پر ٹریڈنگ ٹرمینل کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
2.2. کمپنی کو بذریعہ ٹریڈنگ ٹرمینل بھیجے گئے اور کلائنٹ کے صارفی نام اور پاس ورڈ سے تصدیق شدہ تمام پیغامات کلائنٹ کی جانب سے بھیجے گئے تصور کیے جاتے ہیں۔
2.3. درخواستوں اور آرڈرز کو پروسیس کرنے کے وقت کا انحصار کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے کنکشن کے معیار، اور اثاثہ کی موجودہ مارکیٹ صورتحال پر ہوتا ہے۔ عمومی مارکیٹ کی صورتحال میں، کلائنٹ کی درخواست یا آرڈر کو پروسیس کرنے کے لیے عموماً 0 سے 5 سیکنڈز کا وقت درکار ہوتا ہے۔ عمومی کے علاوہ مارکیٹ کی صورتحال میں، کلائنٹ کی درخواستوں اور آرڈرز کو پروسیس کرنے کے لیے وقت کمپنی کی جانب سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
2.4. مندرجہ ذیل صورتوں میں کمپنی کا سرور کلائنٹ کی درخواست اور/یا آرڈر مسترد کر سکتا ہے:
اگر کلائنٹ، مارکیٹ یا ٹریڈنگ سیشن کے کھلتے ہی ٹریڈنگ ٹرمینل پر پہلی قیمت نمودار ہونے سے پہلے ہی درخواست بھیجتا ہے۔
اگر کلائنٹ کے پاس نئی پوزیشن کھولنے کے لیے دستیاب فنڈز ناکافی ہوں۔
غیر معمولی مارکیٹ کے حالات میں۔
دیگر صورتوں میں کمپنی اپنی معقول صوابدید پر فیصلہ کر سکتی ہے۔

3. ٹریڈز کرنا

3.1. ٹریڈ اس وقت ہوتی ہے جب کلائنٹ اور کمپنی ٹریڈ کی لازمی شرائط پر متفق ہوتے ہیں۔ معاہدہ پیغام کے تبادلے کے ذریعے ہوتا ہے، جیسے کہ ٹریڈز کرنے اور ٹریڈز کی تصدیق کی درخواستیں۔ پالیسی کی مندرجہ ذیل دفعات ٹریڈ کی لازمی شرائط پر متفق ہونے کے لیے طریقہ کار بیان کرتی ہیں۔
3.2. ٹریڈ کرنے سے پہلے، کلائنٹ ٹریڈنگ ٹرانزیکشن (ٹریڈ) کی مندرجہ ذیل لازمی شرائط کا انتخاب کرتا ہے:
بنیادی اثاثہ
شرح میں تبدیلی کی سمت
ٹریڈ کی رقم
ٹریڈ کی تنسیخ کا وقت
اثاثہ کی قیمت کی ہدفی قدر (ہدفی سطح، ہدفی شرح)۔
3.3. مذکورہ بالا شرائط منتخب کرنے کے بعد، کلائنٹ کو منتخب شدہ اثاثہ کی موجودہ قیمت اور ٹریڈ آمدنی کے تعین کی شرائط کا جائزہ لینا ہوگا۔
3.4. ٹریڈ کرنے کے لیے، کلائنٹ کمپنی کو مذکورہ بالا تمام ضروری شرائط خود کلائنٹ کی منتخب کردہ اور کمپنی کی تجویز کردہ دونوں طرح کی حامل ٹریڈ کرنے کی درخواست بھیجتا ہے۔
3.5. اگر کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے درمیان کنکشن مستحکم ہو تو، ٹریڈ کرنے کی درخواست کمپنی کے سرور کو بھیجی جاتی ہے، جہاں اس کی درستگی اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے ساتھ اس کی مطابقت پذیری کی پڑتال کی جاتی ہے۔ پھر سرور کی جانب سے درخواست پر مزید عمل درآمد کیا جاتا یا اسے مسترد کر دیا جاتا ہے۔ اگر ٹریڈ ہو جائے، تو ٹریڈ کی رقم کلائنٹ کے اکاؤنٹ کے بیلنس سے کاٹ لی جائے گی۔ ٹریڈ کرنے پر کوئی کمیشن چارج نہیں کیا جاتا۔
3.6. ٹریڈ کرنے کی درخواست مسترد ہو سکتی ہے اگر:
ٹریڈ کی رقم، کلائنٹ کے اکاؤنٹ بیلنس سے تجاوز کر جائے۔
ٹریڈز کو قبول کرنے کے وقت کی میعاد ختم ہو جائے۔
منتخب کردہ اثاثہ میں ٹریڈ کرنے کا وقت ختم ہو جائے۔
اگر کلائنٹ کی درخواست کرنے سے لے کر کمپنی کے سرور کو اسے پروسیس کرنے کے دوران اثاثہ کی شرح میں نمایاں تبدیلی ہو جائے۔
دیگر صورتحال، جو کمپنی نے اپنی معقول صوابدید پر متعین کی ہیں، پیدا ہو گئی ہوں۔
ذیل میں بیان کردہ غیر معمولی حالات میں۔
3.7. کمپنی کا سرور کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل پر ٹریڈ کرنے کی درخواست کے نتیجے کا حامل پیغام بھیجتا ہے۔ اگر کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے مابین کنکشن مستحکم ہو تو، درخواست کے نتیجے کا حامل پیغام کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل پر ڈسپلے کیا جائے گا۔ اگر آرڈر پر عمل درآمد کیا گیا ہے، تو کلائنٹ ٹریڈنگ ٹرمینل میں ایک گرافک تصدیق دیکھے گا، اور ٹریڈ کے بارے میں معلومات ٹریڈنگ ٹرمینل کے متعلقہ سیکشن میں نمودار ہو گی۔ اگر ٹریڈ کرنے کی درخواست منسوخ ہو جاتی ہے، تو کلائنٹ کو خرابی کا پیغام نظر آئے گا۔
3.8. اگر ٹریڈ کرنے کی درخواست بھیجنے کے بعد کلائنٹ کو ٹریڈ ہو جانے کی گرافک تصدیق، ٹریڈنگ ٹرمینل کے مماثل سیکشن میں نئی ٹریڈ کے بارے میں معلومات، یا خرابی کا پیغام وصول نہیں ہوتا، تو کلائنٹ پریقین نہیں ہو سکتا کہ آیا ٹریڈ ہو گئی یا منسوخ کر دی گئی ہے۔ کلائنٹ کے پاس ٹریڈ کے اسٹیٹس کی پڑتال کرنے کے لیے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرنے کا حق ہوتا ہے۔
3.9. ٹریڈ کرنے کی درخواست کمپنی کے سرور پر چلے جانے کے بعد کلائنٹ اسے منسوخ نہیں کر سکتا۔
3.10. کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ٹریڈ آمدنی کے تعین کی شرائط تخمینی ہیں۔ کمپنی کی ایپس یا کمپنی کی ویب سائٹ پر مذکورہ شرائط کی نشاندہی اس وقت تک لازمی نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی ٹریڈ نہ کی جائے۔ ٹریڈ آمدنی کے تعین کی درست شرائط کلائنٹ کو ٹریڈنگ ٹرمینل پر اس وقت دکھائی جاتی ہیں جب تجارت کی ضروری شرائط منتخب کر لی جاتی ہیں اور کلائنٹ کا آرڈر پروسیس ہو جاتا ہے۔

4. ٹریڈز بند کرنا، ٹریڈ کی آمدنی کا حساب کرنا

4.1. ٹریڈ یا تو خودبخود ٹریڈ کی میعاد ختم ہونے کے وقت بند ہو جاتی ہے یا کلائنٹ کے ذریعے قبل از وقت ٹریڈ کی بندش کے لمحے پر بند ہو جاتی ہے۔ جب ٹریڈ بند ہوتی ہے، تو ٹریڈ آمدنی کا حساب لگایا جاتا ہے۔ ٹریڈ بند ہونے پر ٹریڈ کا مالی نتیجہ (ٹریڈ کی رقم اور اس میں شامل ہونے والی آمدنی) کلائنٹ کے اکاؤنٹ بیلنس میں شامل کر دیا جاتا ہے اور ٹریڈ، ٹریڈنگ ٹرمینل میں کھلی ٹریڈز کی فہرست سے غائب ہو جاتی ہے۔
4.2. جب ٹریڈ، ٹریڈ کی میعاد ختم ہونے پر بند ہوتی ہے تو ٹریڈ آمدنی کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے: S*(100+K)/100، جہاں S ٹریڈ کی رقم ہے اور K وہ متحرک منافع کی شرح ہے جو ٹریڈ کے لیے فیصد کے طور پر ظاہر کی جاتی ہے اور جو بنیادی اثاثہ کی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوتی ہے۔
منافع کی شرح 100- سے 100 تک متغیر ہو سکتی ہے، لیکن یہ ٹریڈ کھولنے سے پہلے جو زیادہ سے زیادہ رقم ظاہر کی گئی ہو، اس سے تجاوز نہیں کر سکتی۔ منافع کے تناسب کی مقدار:
a) یا تو صفر یا مثبت ہوتی ہے اگر ٹریڈ کی سمت بنیادی اثاثہ کی سمت جیسی ہے،
b) صفر یا منفی ہوتی ہے اگر ٹریڈ کی سمت بنیادی اثاثہ کی سمت جیسی نہیں ہے،
c) صفر ہوتی ہے اگر بنیادی اثاثہ کا نرخ وہی ہے جیسا کہ ٹریڈ کھولنے کے وقت تھا،
d) ٹریڈ کی بندش کے لمحے تک مختلف ہو سکتی ہے، لیکن یہ بنیادی اثاثہ کی قیمت کی تبدیلیوں، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور ٹریڈ کے ختم ہونے کے وقت پر منحصر ہے۔
4.3. کلائنٹ کی درخواست پر، ٹریڈ کی میعاد ختم ہونے کے دیئے گئے وقت سے پہلے ٹریڈ بند کی جا سکتی ہے کیونکہ کمپنی کے پاس ایسا کرنے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے، اور کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے مابین مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہوتا ہے۔
4.4. وقت سے پہلے ٹریڈ بند کرنے کے لیے کلائنٹ اور کمپنی کے درمیان ٹریڈ کو بند کرنے کی لازمی شرائط پر معاہدہ درکار ہوتا ہے۔ معاہدہ پیغام کے تبادلے کے ذریعے ہوتا ہے جیسے کہ ٹریڈز بند کرنے اور ٹریڈز کو بند کرنے کی تصدیق کی درخواستیں۔
4.5. وقت سے پہلے ٹریڈ بند کرنے کے لیے، کلائنٹ وہ ٹریڈ منتخب کرے گا/گی جسے وہ بند کرنا چاہتا/چاہتی ہے اور اس کی متعلقہ درخواست بھیجے گا/گی۔ مزید برآں، کلائنٹ منتخب شدہ کھلی ٹریڈ کو بند کرنے کے لیے لازمی شرائط - اس ٹریڈ کو وقت سے پہلے بند کرنے پر منافع پذیری کے تناسب کا جائزہ لے گا۔ ایک ٹریڈ کی قبل از وقت بندش کے لیے منافع پذیری کا تناسب خودکار ٹریڈ کی بندش کے مقابلے میں مختلف ہو سکتا ہے اور یہ صرف کمپنی کی معقول صوابدید پر یکطرفہ طور پر متعین کیا جاتا ہے اور یہ ٹریڈ کی مقدار، اس کی مدت، موجودہ اور ہدفی اثاثہ کے نرخوں، مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ، اور مارکیٹ کے دیگر حالات پر منحصر ہوتا ہے۔
4.6. اگر کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے درمیان کنکشن مستحکم ہو تو، وقت سے پہلے ٹریڈ بند کرنے کی درخواست کمپنی کے سرور کو بھیجی جاتی ہے، جہاں اس کی درستگی اور مارکیٹ کی موجودہ حالت کے ساتھ اس کی مطابقت پذیری کی پڑتال کی جاتی ہے۔ پھر سرور کی جانب سے درخواست پر مزید عمل درآمد کیا جاتا یا اسے مسترد کر دیا جاتا ہے۔ وقت سے پہلے ٹریڈ کو بند کرنے پر کوئی کمیشن نہیں لیا جاتا ہے۔
4.7. وقت سے پہلے ٹریڈ بند کرنے کی درخواست مندرجہ ذیل صورتوں میں مسترد ہو سکتی ہے:
ٹریڈ کو وقت سے پہلے بند کرنے کے وقت کی میعاد ختم ہو جائے۔
اگر کلائنٹ کی درخواست کرنے سے لے کر کمپنی کے سرور کو اسے پروسیس کرنے کے دوران اثاثہ کی شرح میں نمایاں تبدیلی ہو جائے۔
کمپنی کی اپنی معقول صوابدید پر متعین کردہ دیگر صورتوں کے پیش آنے پر۔
ذیل میں بیان کردہ غیر معمولی حالات میں۔
4.8. کمپنی کا سرور کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل پر ٹریڈ کو وقت سے پہلے بند کرنے کی درخواست کے نتیجے کا حامل پیغام بھیجتا ہے۔ اگر کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل اور کمپنی کے سرور کے مابین کنکشن مستحکم ہو تو، وقت سے پہلے ٹریڈ کو بند کرنے کی درخواست کے نتیجے کا حامل پیغام کلائنٹ کے ٹریڈنگ ٹرمینل پر ڈسپلے کیا جائے گا۔
4.9. اگر وقت سے پہلے ٹریڈ بند کرنے کی درخواست بھیجنے کے بعد مناسب وقت کے اندر درخواست کے نتائج ٹریڈنگ ٹرمینل پر ڈسپلے نہ ہوں، تو کلائنٹ حتمی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ آیا ٹریڈ بند کر دی گئی ہے یا ٹریڈ کو بند کرنا منسوخ ہو گیا ہے۔ کلائنٹ کے پاس درخواست کے نتائج کی تصدیق کرنے کے لیے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرنے کا حق ہوتا ہے۔
4.10. ٹریڈ کو وقت سے پہلے بند کرنے کی درخواست کمپنی کے سرور پر چلے جانے کے بعد کلائنٹ اسے منسوخ نہیں کر سکتا۔
4.11. کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع کردہ وقت سے پہلے بند کی جانے والی ٹریڈ کے لیے منافع پذیری کے تناسب کے بارے میں معلومات تخمینی ہوتی ہے۔ ٹریڈ کو قبل از وقت بند کرنے کی درخواست پر کارروائی کے بعد درست معلومات ٹریڈنگ ٹرمینل میں ظاہر کی جاتی ہیں۔

5. ٹریڈ کا وقت

5.1. کمپنی ہر اثاثہ کے لیے الگ الگ ٹریڈنگ شیڈول، جیسے کہ وہ گھنٹے جب ٹریڈز کی اور بند کی جا سکتی ہے، سیٹ کرتی ہے۔
5.2. کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹریڈنگ کے وقت کے بارے میں شائع کردہ معلومات، جو مفت میں دستیاب ہے، اندازاً ہوتی ہے۔ کمپنی اپنی معقول صوابدید پر ٹریڈنگ کے وقت میں تبدیلی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

6. غیر معمولی حالات

6.1. غیر معمولی صورتوں میں جب حالات عمومی سے مختلف ہوتے ہیں، تو ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کے دوران کمپنی، پالیسی میں بیان کی گئی کارروائیوں کے علاوہ بھی کچھ کر سکتی ہے۔
6.2. غیر معمولی حالات میں شامل ہیں:
مارکیٹ کے وہ حالات جن میں ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر نرخ طویل وقت کے لیے عمومی مارکیٹ کے حالات سے کہیں نیچے چلے جائیں۔
مارکیٹ کی وہ صورتیں جن میں مختصر وقت کے اندر شرح میں مسلسل تبدیلیاں رونما ہوں۔
مالیاتی مارکیٹس پر بہت بڑے پیمانے پر اثر انداز ہونے والے نمایاں میکرو اکنامک اشاروں کی اشاعتیں۔
مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود کے فیصلوں کے اعلانات۔
عوام کی موجودگی، مرکزی بینکوں کی نمائندگیاں، سربراہان مملکت، وزرائے خزانہ، کمپنیوں اور ایکسچینجز کے سربراہان، وغیرہ وغیرہ۔
حکومتی اداروں کی جانب سے غیر ملکی ایکسچینج مارکیٹ میں مداخلت (کرنسی کی ہیراپھیری)۔
ملکی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیاں اور قدرتی آفات۔
جنگ چھڑ جانا، فوجی کارروائیاں، فسادات۔
سیاسی قوتوں کے غیر متوقع واقعات، بشمول حکومتی نمائندگان، اور کمپنیوں کے سربراہان کا چناؤ، استعفے، اور تقرریاں۔
تکنیکی خرابیاں اور/یا کمپنی اور/یا فریقین ثالث کے آلات اور سافٹ ویئر کی غلط کارروائی، جس کے نتیجے میں کمپنی اپنے کلائنٹس کو مناسب انداز میں سروسز فراہم کرنے سے معذر ہوجائے۔
سروس معاہدے کے حصہ 1 کی شق 7.1 میں درج حالات۔
دیگر انتہائی اور ناقابل گریز حالات (ماورائے تدبیر)۔
6.3. غیر معمولی حالات میں، کمپنی ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کو عام حالات کے مطابق انجام دینے کی پوری کوشش کرے گی، لیکن، اس کے باوجود، کمپنی حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ:
a) منافع کے تناسب میں کمی کرے۔
b) ٹریڈز کرنے، وقت سے پہلے بند کرنے یا منسوخی، اور سابقہ طور پر کی گئی ٹریڈز کے مالیاتی نتائج کو دہرانے (بشمول منسوخی) کی انفرادی درخواستوں کو مسترد کر دے۔
c) مخصوص وقت کے دورانیے میں ایک کلائنٹ کی جانب سے درخواستوں کی تعداد کو محدود کر دے۔
d) ٹریڈ کی میعاد ختم ہونے کے دستیاب وقت کو محدود کر دے۔
e) مخصوص اقسام کے اثاثہ جات سے متعلق ٹریڈنگ کو عارضی طور پر معطل کر دے، اور/یا
f) ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کو مکمل طور پر معطل کر دے۔
6.4. پالیسی کی شق 6.2 میں واضح کردہ غیر معمولی حالات میں اضافی طور پر، کمپنی پالیسی اور/یا معاہدے کے مطابق پالیسی کی شق 6.3 میں بیان کردہ مخصوص یا تمام کارروائیوں کے نفاذ کا اختیار رکھتی ہے۔